پانچ بچوں کی ماں نوجوان کیساتھ فرار۔ شوہر نے مقدمہ درج کروادیا۔

ایبٹ آباد:پانچ بچوں کی ماں نوجوان کیساتھ فرار۔ شوہر نے مقدمہ درج کروادیا۔ اس ضمن میں گاؤں تھاتھی احمد خان کے رہائشی عامر شہزاد ولد محمد جان نے تھانہ شیروان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ بارہ سال قبل میری شادی مسماۃ عائشہ بی بی دختر محمد یوسف سے ہوئی۔ ہمارے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی، جو کہ زندہ و حیات ہیں۔ شادی کے بعد میں روزگار کے سلسلے میں اپنی بیوی عائشہ بی بی کے ہمراہ راولپنڈی منتقل ہوگیا۔ اورمکان نمبر: CB553سٹریٹ نمبر چار، محلہ سلطان آباد راولپنڈی کینٹ میں رہائش اختیار کی۔ مذکورہ مکان لیاقت خان کاتھا جوکہ ہربوڑہ ہری پور کا رہائشی ہے۔

اس دوران میری بیوی عائشہ بی بی نے مالک مکان کے بیٹے ثاقب ولد لیاقت خان سکنہ ہربوڑہ ہری پور حال مکان نمبر: CB553سٹریٹ نمبر چار، محلہ سلطان آباد راولپنڈی کینٹ کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کرلئے۔ میں نے اپنی بیوی کو کئی مرتبہ سمجھایا لیکن وہ نہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی۔ جس کے بعد میں اپنی بیوی اور بچوں کو لیکر آبائی گاؤں تھاتھی احمد خان آگیا۔چارمارچ کو میرے والد نے مجھے بذریعہ موبائل فون اطلاع دی کہ عائشہ بی بی دوبچیوں جوریہ اور عرفہ کو لیکر گھر سے کہیں چلی گئی ہے۔جب میں گھر آیا تو الماری میں مجھے بیوی کا موبائل فون ملا۔ جس میں ثاقب ولد لیاقت کے ایس ایم ایس اور کالیں تھیں۔

عامر شہزاد نے دعویٰ کیاکہ میری بیوی عائشہ بی بی کو ملزم ثاقب نے دوبچیوں سمیت اغواء کرلیاہے۔ جس پر تھانہ شیروان میں ملزم ثاقب کیخلاف علت نمبر: 94 زیر دفعہ 365-Bپی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!