رضاکاروں سے امدادی سامان چھیننے کی کوشش۔ حکومت سے تحفظ کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد: کھن کلاں میں شرپسندوں نے مقامی تنظیم فیچر کئیر فاونڈیشن کے رضا کاورں سے زبردستی ریلیف کا سامان چھیننے کی کوشش کی حملہ آور ہوئے اس واقعہ کے بعد اس ویلج کونسل میں باقی ماندہ ریلیف آپریشن روک دیا گیا۔ ترجمان فیچر کئیر فاونڈیشن بکوٹ مولیا بیروٹ کے چند دوستوں نے بنائی جو اس وقت تک 17 ہزار سے زائد گھروں میں مستحق لوگوں کو راشن پہنچا چکے ہیں اور انکی دو ایمبولینس گاڑیاں مریضوں کو ہسپتال لے جاتی ہیں سرکل بکوٹ میں پہلا کورنا وائرس کا مریض اس تنظیم کی ایمبولینس نے ہسپتال پہنچایا اسکے باوجود کھن کلاں ٹوپہ پگڑ مندری کے لوگوں کو جب سامان دینے رضا کار مشتاق عباسی کی سربراہی میں پہنچے تو ایک سابقہ تحصیل کونسل کے ناکام امیدوار کے بھائی نے مسلح جھتے کے ہمراہ حملہ کر دیا کہ یہ سب سامان انکو دیا جائے اور اپنے جھتے کو اکسایا کہ چھین لو جس پر رضاکاورں اور مقامی عمائدین بشارت عباسی محمد اقبال راشد۔

بشیر ودیگر نے انکو منع کیا اور مستحق لوگوں تک سامان پہنچایا جبکہ ویلج کونسل کے ناظم صوبیدار(ر)منصف عباسی نے فون پر مشتاق عباسی سے معذرت کی اور کہا کہ ایسے شرپسندوں کی وجہ سے کوئی امدادی سامان لے کر ادھر نہیں آتا یاد رہے کہ زلزلہ 2005 میں بھی اس جگہ امدادی سامان کی خلش پر قتل ہوا تھا۔ فیچر کئیر فاونڈیشن جو چئیرمین سید عارف شاہ انیس عباسی مشتاق عباسی علی عباسی پرنسپل اعجاز عباسی اعتبار عباسی وسیم عباسی ودیگر دوست اپنے وسائل سے چلا رہے ہیں اور خدمت کرکے دعائیں سمیٹ رہے ہیں اس واقعے پر عوام کا ممبر صوبائی اسمبلی نزیر عباسی ڈی پی او ابیٹ آباد ڈیپٹی کمشنر ابیٹ آباد سے مطالبہ ہے ایسے شرپسندوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اس واقعہ میں کچھ لوگوں نے ایک مقامی(ابیٹ آباد)کے سوشل میڈیا کے نمائیدے کے طور پر میڈیا کا نام استعمال کر کے فیچر کئیر فاونڈیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کی عوام کا مطالبہ ہے کہ خودساختہ میڈیا کے جعلی نمائندوں کی بھی باز پرس کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!