شیروان کے نجی سکول میں ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔

لوئر تناول:شیروان کے نجی سکول میں ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ضلعی گورنمنٹ کے احکامات کو کی جوتی کی نوک پر رکھ لیا بھاری بھرکم فیسوں کے باوجود سکول میں سہولیات کا فقدان صفائی کے ناقص انتظامات سیکورٹی کے حوالے سے بھی کوئی خاص انتظامات موجود نہیں بریک ٹائم اور چھٹی ٹائم گیٹ پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات جو کہ کبھی بھی کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا باعث بھی بن سکتے ہیں ضلعی انتظامیہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کمزور گرفت کے باعث ناقص اور غیر معیاری آئسکریم اور پاپڑ کی فروخت کا سلسلہ بھی سکولوں کے آس پاس دھڑلے سے جاری ہے جس سے بچوں میں وبائی امراض پھیلنے کا بھی خدشہ ہے چھ کمروں پر مشتمل سکول کی بلڈنگ جس میں آٹھ کلاسیں ہیں آپ خود اندازہ کریں کہ معیار تعلیم کیا ہوگا ضلعی انتظامیہ اور پرائیویٹ سیکٹر سے گزارش ہے کہ ایسے سکولوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جو صرف معیاری تعلیم کے نام پر اپنی دوکانداری کو فروغ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!