ایبٹ آباد میں گرینڈآپریشن کی تیاریاں مکمل۔ مختلف افسران کو اختیارات تفویض۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلع انتظامیہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے میدان میں آگئی۔شہر بھر میں گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو فاسٹ کلاس ٹرائل کے اختیارات دے دیے، اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد شہر جوکہ چناروں اور سکولوں کا شہر کے لایا جاتا ہے مگر گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایبٹ آباد شہر میں ایک مخصوص تجاوزات مافیا نے جنم لے لیا ہے جو ایبٹ آباد شہر کی خوبصورتی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد کے نالوں پر قابض ہو کر اپنے کاروباری مراکز بنانے میں مصروف عمل ہیں جن کو لگام ڈالنے کے لیے ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور نوتعینات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم میدان میں آگئے اور تجاوزات مافیا کے خلاف مضبوط کاروائی عمل میں لانے کے لئے ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کے افسران اسسٹنٹ کمشنر مجتبیٰ بھروانہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ماروی ملک امین الحسن عکاشہ کرن سید آصف کمال کو فرسٹ کلاس اور ٹرائل کے اختیارات دے دیئے جو آنے والے دنوں میں ٹیمیں تشکیل دے کر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کریں گے یہی نہیں اسسٹنٹ کمشنر تو عکاشہ کرن کو جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکنے اور دیگر امور کے لیے فارسی مجسٹریٹ بھی مقرر کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا انتظامی افسران آئندہ چند دنوں میں ایبٹ آباد شہر میں گرینڈ آپریشن کی تیاریاں کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!