ضلع ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور کینٹ بورڈ کے ملکیتی 219کنال نالوں پر قبضہ مافیا کا راج قائم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلع ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور کینٹ بورڈ کے ملکیتی 219کنال نالوں پر قبضہ مافیا کا راج قائم ہو گیا، محکمہ مال کے کاغذات میں موجود درجنوں نالے صفحہ ہستی سے ختم ہو گئے، کینٹ بورڈ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے راشی افسران کی ملی بھگت ضلع ایبٹ آباد موسم برسات کی ہلکی بارش کے ساتھ ہی سیلاب میں ڈوب جاتا ہے، یونین کونسل میرپور، یونین کونسل جھنگی، یونین کونسل نواں شہر،یونین کونسل شیخ البانڈی سمیت البدر کالونی، اتفاق ٹاؤن، میرپور چشمہ والا نالہ، کامیسٹ یونیورسٹی روڈ، سرسید کالونی، ناڑی روڈ، کاغان کالونی، لوہر جناح آباد، بلال ٹاؤن، احسن ٹاؤن، گرگا، کے مقام پر موجود نالے سرکاری کاغذات تک محدود ہو گئے جہاں پر نالے موجود بھی ہے تو وہ اپنی اصل حالات کے بجائے 32سے30فٹ کے بجائے 2سے 3فٹ رہ گئے ہیں۔باقی قبضہ مافیا کوٹھیاں، بنگلے، پلازے بنا کر غائب کر دی۔

ذرائع کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس کے قریب پھل گلاب روڈ، اتفاق ٹاؤن، سربن کالونی پر موجود 18سے20فٹ نالے مکمل طور پر غائب ہو چکے ہیں اور ہر سال موسم برسات کی بارشوں سے عوام کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن انتظامیہ سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود اپنی آنکھیں کبوتر کی طرح بند کر دیتی ہے، سرسید کالونی کے رہائشیوں نے اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 15سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد انتظامیہ نے نالہ واگزار کروایا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو کینٹ بوڑد اور ضلعی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رکھیں اور نالوں پر موجود تجاوزات کو ختم کروا کر نالوں کو واگزار کروایا جائے تا کہ عوام کو کروڑوں کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!