ایبٹ آباد میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن سے بھی کینٹ بورڈ کے اینٹی انکروچمنٹ سٹاف کی مبینہ بھتہ وصولی نہ رک سکی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن سے بھی کینٹ بورڈ کے اینٹی انکروچمنٹ سٹاف کی مبینہ بھتہ وصولی نہ رک سکی۔ ایبٹ آباد پوش علاقوں سمیت دیگر مقامات پر مبینہ بھتہ وصولی کے تحت تجاوزات لگانے کی کھلی چھوٹ دی گئی، شہری تجاوزات مافیا کے خلاف سی او کینٹ بورڈ سے کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ایک طرف تجاوزات کیخلاف آپریشن، دوسری جانب اندھی کمائی۔ سپریم کورٹ کا حکم انکرچمنٹ افسر کیلئے سونے کی مرغی ثابت ہوا۔  ایبٹ آباد کے مین بازار،ایمپائر روڈ،جناح روڈ پر کینٹ بورڈ کے کچھ موقع پرستوں نے مبینہ بھتہ کے عوض تجاوزات لگانے کی کھلی چھوٹ دے دی۔

ایمپائر روڈ سمیت دیگرعلاقوں میں تھڑا، فٹ پاتھ حتیٰ کہ جی پی او چوک روڈ تک نہیں چھوڑے گئے۔ تجاوزات کو تحفظ دینے میں کے انکرچمنٹ افسر سرگرم ہے۔ شہرمیں تجاوزات کے خلاف تاریخی کاروائیوں کو جہاں سراہا جارہا ہے، وہیں شہری ایمپائر روڈ سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات کی بھرمار کے خاتمے کیلئے اقدامات کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔شہریوں نے سی او کینٹ بورڈ سے انکرچمنٹ افسر کو فل فور تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!