ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے میں ناکام۔ایبٹ آباد پورے پاکستان میں پہلے نمبر پر آگیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ضلع انتظامیہ کا کرونا وائرس کے بچاؤ کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات میں بھی دورا معیار انتظامیہ کی منتھلی یا معنی خیزخاموشی کے باعث شہر بھر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے کرتے ہوئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے سمیت ہوٹل میں بیٹھا کر کھانا کھلانے پر پابندی کے احکامات جاری کیے ان احکامات کی روشنی میں صوبہ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے ہوٹلز کے لئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے احکامات دیئے کہ صوبہ بھر میں تمام ہوٹل مالکان ہوٹل کے اندر بٹھا کر کھانا نہیں کھلا سکتے ہوٹلز پر صرف پارسل کی سہولت موجود ہوگی مگر افسوس ہمیشہ کی طرح ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کا دورہ معیار کھل کر سامنے آ گیا۔

ایبٹ آباد شہر کے مقامی شہریوں کے ہوٹلز پر تو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے تو پابندی عائد کر رکھی ہے مگر افسوس کہ شہر بھر میں حال ہی میں میں کھلنے والے کوئٹہ کراچی ہوٹلوں کی چین کے لیے کسی قسم کی کوئی ایس او پیز نہیں جاری کی گئی پولیس اہلکار ہو یا ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت عوام دن رات کوئٹہ کراچی ہوٹلوں پر سینکڑوں کے حساب سے افراد کو ایک ہی وقت میں ہوٹل کے اندر بٹھا کر کھانا کھلایا جاتا ہے ان بااثر ہوٹل مالکان کے لیے کسی قسم کی ایسی پیز پر ضلعی انتظامیہ عملدرآمد نہیں کرواسکتی یہی وجہ ہے کہ آئے روز ایبٹ آباد شہر میں کرونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد شہر کرونا پھیلانے میں پہلے نمبر پر بھی آ چکا ہے۔

یہی نہیں پولیس اہلکار بیگ شت کے ٹائم پر ان ہوٹلوں پر چائے اور پراٹھوں کی لطف لیتے دیکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں عام ہو رہی ہیں ایبٹ آباد کے مقامی ہوٹل مالکان ضلعی نتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کی ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کروائے اگر انتظامیہ ایسا کرنے سے قاصر ہے تو ایبٹ آباد شہر میں بلا تفریق ہوٹلز ملک ان کو ہوٹل بولنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنا کاروبار ٹھیک طریقے سے چلا سکیں مقامی ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ ہمیں شک ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران ان بااثر ہوٹل مالکان سے اپنا حصہ وصول کرکے خاموش ہیں جس کی وجہ ایبٹ آباد شہر کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!