جی ڈی اے کا گلیات میں مستقل تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپر یشن شروع۔

ایوبیہ کے مقام پر غیر قانونی جھولے والی بوٹ مسمار نتھیا گلی میں تجاوزات کا صفایا کرنے کیسا تھ ایل پی جی سلنڈر بھی ضبط کر لیا۔
آئندہ بھی تجاوزات کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا ڈائر یکٹر
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد نے عارضی اور مستقل تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا آپریشن کے دوران عارضی اور مستقل تجاوزات کو ختم کر دیا گیا آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر (بی سی اے) (عدنان ابرار خان)، اسٹنٹ ڈائریکٹر (بی سی اے)، انفورسمنٹ آفیسر اور فیلڈ اسٹاف کے ساتھ کر رہے ہیں۔ تمام اہم مقامات خاص طور پر موچی ڈھارا سے لے کر میں نتھیا گلی بازار کو صاف کر دیا گیا کیونکہ یہ تجاوزات ٹریفک میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھیں اور سیاحوں کو پریشانی کا باعث بن رہی تھیں۔ آپریشن کے دوران ایوبیہ کے مقام پر غیر قانونی جھولے والی بوٹ کو مسمار کر دیا اور نتھیا گلی کے مقام پر تجاوزات کا صفایا کرنے کے ساتھ ساتھ ایل پی جی سلنڈر بھی ضبط کر لیا۔ علاوہ ازیں قصبہ خانس پور میں مسجد کی طرف جانے والی بلاک گلی کا مسئلہ بھی حل کیا گیا اور موقع پر موجود تمام سٹاک ہولڈرز سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا۔ اپنے مفاد میں راستہ صاف کریں بصورت دیگر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ”ہم نے بار بار دکانداروں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ خود تجاوزات ہٹا دیں۔ تاہم، جب انہوں نے ہماری درخواستوں پر توجہ نہیں دی، تو ہمیں کارروائی کرنی پڑی۔ ” منظور شدہ بلڈنگ پلانز کے بغیر تعمیر کی جانے والی تعمیرات کے خلاف سخت اقدامات کے ساتھ ایک موثر حکمت عملی بھی وضع کی جانی چاہیے۔ ڈائریکٹر (بی سی اے) نے اپنے عملے کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ مستقبل میں اس علاقے میں کوئی تجاوزات نہ ہوں۔ اس کے علاوہ آئندہ بھی تجاوزات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا اور جی ڈی اے کا کوئی اہلکار تجاوزات کی پشت پناہی کرتا یا ان کی حفاظت کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!