سابق ناظم جرل علی حیدر خان کاجواں سالہ بیٹا اپنے ہی رشتہ دار کی اتفاقیہ گولی کا نشانہ بن۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ شیروان کی حدود میں سابق ناظم جرل علی حیدر خان کاجواں سالہ بیٹا اپنے ہی رشتہ دار کی اتفاقیہ گولی کا نشانہ بن گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی شیروان پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا شیروان پولیس نے اطلاعی رپورٹ درج کر لی اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ تھانہ شیروان کی حددو جرل میں سابق ناظم علی حیدر کا جواں سالہ بیٹا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف تھا کہ رشتہ دار کی اتفاقہ گولی کا نشانہ بن گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملتے ہی شیروان پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ہسپتال منتقل کیا پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی نوجوان کی اچانک موت پر علاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی نماز جنازہ آبائی گاوں جرل میں ادا کرنے کے بعد ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے مقامی قبرستان میں سپرخاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر سے عوام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!