انتظامی افسران کی نااہلی: ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پانی کی شدید قلت۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) انتظامی افسران کی نااہلی: ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پانی کی شدید قلت۔ وارڈز اورآپریشن تھیٹر میں گندگی کے انبار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ہزارہ، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات کی عوام کے اکلوتے ہسپتال پر نااہل افسران اور اہلکاروں کا راج ہے۔ نااہل اور سفارشی اہلکارجہاں ہسپتال کے تمام ٹھیکے خود ہی لیتے ہیں وہیں ہر وقت کوے کو سفید ثابت کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ پچھلے کئی ہفتوں سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پانی کی شدید قلت ہے۔ ہسپتال کے ٹیوب ویل خراب پڑے ہوئے ہیں۔ جن کی مرمت کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

ہسپتال میں پانی کی شدید قلت سے تمام وارڈز کے باتھ رومز میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بدبو اور گندگی کا راج ہے۔ وارڈز کے اندر سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سے نااہل افسران کیخلاف کارروائی اور پانی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!