صبح نوسے پانچ بجے کے درمیان ایبٹ آباد میں ٹرکوں کا داخلہ بند کردیاگیا۔

ایبٹ آباد شہر میں واقع دو اہم مقامات پر پل گرنے اور این ایچ اے حکام کی طرف سے کام میں سستی برتنے کی وجہ سے شہر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔ ایس ایس پی ٹریفک ایس ایس پی ٹریفک کی طرف سے دونوں پلوں کو جلدازجلد مکمل کرنے کی ھدایت تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے گزشتہ روز پبلک ٹرانسپورٹ کھلنے اور شہر کے دو اہم مقامات جن میں فوارہ چوک اور ایوب میڈیکل کمپلیکس کے پاس پل کے کام میں سست روی کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے لگی جس پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد طارق محمود خان نے شہر میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے اوقات کار صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک تمام ہیوی ٹریفک شہر میں داخل ہونے سے روکا جائے تاکہ شہر کی ٹریفک کو کنٹرول کیا جا سکیاسی طرح ایس ایس پی ٹریفک وارڈن نے این ایچ اے حکام کو پلوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ھدایت جاری کی تاکہ شہر کی ٹریفک کو معمول کے مطابق چلایا جا سکے اور شہر میں بے ہنگم ٹریفک پر قابو پایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!