رزق حلال کماتے ہوئے نجی کمپنی میں کام کرنیوالانوجوان جاں بحق۔

ایبٹ آباد:رزق حلال کماتے ہوئے نجی کمپنی میں کام کرنیوالانوجوان جاں بحق۔ لاش ورثاء کے حوالے۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بانڈہ پھگواڑیاں کا رہائشی بیس سالہ نوجوان فہد ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے ایک نجی کمپنی میں فوڈ کی ڈلیوری کا کام کرتاتھا۔ ہفتہ کی رات فہد فوڈ ڈلیوری کیلئے جا رہاتھاکہ جھنگی سٹاپ کے قریب چالیس سالہ اورنگزیب سکنہ بانڈہ دلازاک موٹرسائیکل کے سامنے آ گیا۔ جس کے نتیجے میں فہد کا موٹرسائیکل سے گرکر دور جاگرا اوراس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ جبکہ چالیس سالہ اورنگزیب نامی شخص زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فہد کی لاش اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق فوڈ پینڈانامی کمپنی ڈلیوری کا کام کرنیوالے ملازمین کو کسی بھی قسم انشورنس اورحادثے کی صورت میں میڈیکل کی سہولت فراہم نہیں کررہی۔ فوڈپینڈاکمپنی میں کام کرنیوالے افراد نے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے فہد کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے اور کمپنی کو حادثے کی صورت میں میڈیکل کی سہولت فراہم کرنے کا پابند بنایاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!