دوگروپوں میں تصادم: خاتون فائرنگ سے جاں بحق۔ دیورشدیدزخمی۔

حویلیاں: دوگروپوں میں تصادم: خاتون فائرنگ سے جاں بحق۔ دیورشدیدزخمی۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ ناڑہ کی حدود میں واقع گاؤں مساح گوجری میں دوگروپوں میں تصادم ہوگیا۔ جس میں اندھادھندفائرنگ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مسماۃ(ش) زوجہ عبدالرحمن گولیوں کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ مقتولہ خاتون کا دیور شان محمد ولد غلام محمد شدید زخمی ہوگیا۔ جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ناڑہ کیڈٹ عبدالغفور بمع نفری موقع پر پہنچ گئے اور مقتولہ خاتون کی لاش کو ڈی ٹائپ ہسپتال حویلیاں منتقل کردیا۔ زخمی شان محمد کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریفر کردیاگیا ہے۔ تھانہ ناڑہ میں قتل اقدام قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!