جنوری میں شہیدہونیوالے فوجی جوان کی لاش چارماہ بعد برفانی تودے کے نیچے سے نکال لی گئی۔

ہری پور: آزاد کشمیر چھمب بارڈر کے قریب برفانی تودے تلے دبی فوجی جوان کی نعش نکال لی گئی، حادثہ رواں سال دس جنوری کو رونما ہوا تھا، تاہم اس سے قبل کئی فوجیوں کی نعشیں نکالی گئی اور اب بھی مزید نعشوں کی تلاش جاری ہے، تاہم حوالدار کی میت آبائی گاؤں لائی گئی جسے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا، واقعہ کے مطابق دس جنوری کو کشمیر کے چھمب بارڈر کے قریب پاک آرمی کا نوجوان حوالدار محمد ناصر بھی برفانی تودہ کی زد میں آیا تھا اور پچھلے کئی ماہ سے ریسکیو کی ٹیموں سمیت پاک آرمی کے نوجوان نعشوں کی تلاش میں لگے رہے جسے گزشتہ روز نکالا گیا اور نعش آبائی گاؤں روانہ کی گئی جہاں حوالدار محمد ناصر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!