انوری ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے یونین کونسل کوٹھیالہ کے ایک سوخاندانوں کومالی امداد فراہم کردی گئی۔

ایبٹ آباد/لوئرتناول: انوری ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے یونین کونسل کوٹھیالہ کے ایک سوخاندانوں کومالی امداد فراہم کردی گئی۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم انوری ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین شبیرخان تنولی نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ سے غریب لوگ معاشی بدحالی کاشکار ہیں تو دوسری طرف تناول میں دودھ کی نہریں بہانے والے اور تناول کو پیرس بنانے والے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ کر منظر عام سے غائب ہیں۔ایسے تناول میں موجود مخیر حضرات نے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی بساط کے مطابق عوام کی مشکلات کوکم کرنے کے لیئے اپنے اپنے حصے کا دیا جلانے کا عزم کرتے حسب استطاعت امداد کا سلسلہ شروع کررکھا۔جب بھی علاقہ تناول میں سیاسی یاانکے وفادار ٹاؤٹ مشکل حالات میں آپ کا ساتھ چھوڑ تے ہیں اور جن کو صرف الیکشن کے دنوں میں تناول کی مشکلات نظرآتی ہیں اور صرف اپنی سیاست چمکانے کے لئے بہروپیوں کا مشکل وقت میں اصل چہرہ آج پورے تناول نے دیکھ اور پہچان لیا لیکن میرے غریب اور انتہائی مستحق بہنوں اور بھائیوں کیلئے انوری ویلفیئر ٹرسٹکی جانب سے اپنی بساط کے مطابق ایک حقیر سی کوشش کرتے ہوئے100 خاندانوں کے لئے مالی امداد کا بندوبست کر دیا ہے۔ نصیر احمد خان تنو لی ایڈوکیٹ اور شوکت خان تنولی آف کوٹھیالہ کے ذریعے یہ امداد انکی دلیز تک خفیہ طریقے سے پہنچا دیں گے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!