پولیس کارلفٹروں کو گرفتارکرنے میں ناکام: ڈی ایچ کیو کی پارکنگ سے ڈاکٹرارشاد کی کارچوری کرلی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس کارلفٹروں کو گرفتارکرنے میں ناکام: ڈی ایچ کیو کی پارکنگ سے ڈاکٹرارشاد کی کارچوری کرلی گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد میں کار اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتیں انتہاء کو پہنچ چکی ہیں۔ ہر ہفتے میں درجن سے زائد موٹرسائیکل اور کاریں چوری کرلی جاتی ہیں۔ پولیس ان کا سراغ نہیں لگاسکتی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پارکنگ سے ہر مہینے متعدد کاریں اور موٹرسائیکل چوری کر لئے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سی ایم او ڈاکٹرارشاد نے ہفتہ کی رات اپنی جی ایل آئی کار نمبر: ZJ-568 ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کی۔ منگل کی صبح جب وہ ڈیوٹی ختم کرکے پارکنگ میں آئے تو ان کی کار نامعلوم کارلفٹرچوری کرکے فرار ہوچکے تھے۔ کارچوری کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!