انتخابات ایک ہی روز کروائے جائیں: صوبائی کابینہ۔

خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے امن و امان کی صورتحال موزوں نہیں پنجاب اسمبلی کے ایکشن مئی میں کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم پر تحفظات۔
پنجاب اسمبلی کے جلد الیکشن سے نتائج قومی اسمبلی انتخابات کے اثر انداز ہونگے انتخابات نگراں حکومتوں کے زیر نگرانی ہونے چاہئیں: بیرسٹر فیروز جمال شاہ۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا کی کابینہ نے صوبے میں فوری انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کر لیا خیبر پختونخوا کی نگران کا بینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو صوبے میں امن و امان اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کابینہ اجلاس میں تمام وزراء ومشیر و معاونین فوری انتخابات نہ کرانے پر متفق نظر آئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال میں انتخابات کرانا ناممکن قرار دیا، کا بینہ اراکین نے کہا کہ صوبے میں معاشی بحران کا سامنا بھی ہے انتخابات کے لئے فنڈ ز تک نہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت بہت جلد الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر فوری انتخابات نہ کرانے سے آگاہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختو نخوا کی نگران کابینہ کا موجودہ سیاسی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس کی صدارت نگران صوبائی وزیر مسعود شاہ نے کی۔

اجلاس میں نگران وزیر اعلی اعظم خان کے بھتیجے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ نگران نے کابینہ کا ملک میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کروانے کا مطالبہ کر دیا قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات منتخب حکومت کے بجائے نگران حکومتوں کی زیر نگرانی کروائے جائیں۔ آئین مقدس دستاویز ہے، آئین کی پاسداری ہر ادارے کی زمہ داری ہے۔ نگران صوبائی کابینہ نے پنجاب اسمبلی انتخابات مئی میں کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات جلد کرانے سے قومی انتخابات پر پنجاب کے نتائج اثر انداز ہونے کے خدشات ہیں۔ الیکشن کمیشن ایکٹ کے تحت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کروائے جائیں۔ ملک کی تاریخ میں کبھی قومی وصوبائی انتخابات الگ تاریخوں پر نہیں کروائے گے۔ صوبے میں اس وقت امن و امان کی صورتحال عام انتخابات کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!