مرغوں پر جواء کھیلنے والے نوجواری سات مرغوں اوررقم سمیت گرفتار۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)تھانہ کھلابٹ پولیس کا مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی، 9 جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم اور مرغے برآمد۔تھانہ کھلابٹ پولیس کو دوران گشت اپنے ذرائعے اطلاع ملی کہ نزد ڈیرہ ازاں توقیر سلطان واقع فضل کالونی میں کچھ افراد مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے میں مصروف ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار خان کی نگرانی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی میں مشغول 09 جواری امجد علی ولد علی بہادر، حسن علی ولد چن زیب ساکنان سیکٹر نمبر 02 کھلابٹ،عباس، محسن اور شہباز پسران وزیر محمد ساکنان محلہ بہادر کوٹ، محمد جاوید ولد حسین سکنہ محلہ ڈھوک حکم داد روالپنڈی، خان افسر ولد فضل گل سکنہ پکھرال چوک کھلابٹ، فیضان ولد عبدالقیوم سکنہ لالو گلی اور محمد توقیر سلطان ولد محنون سکنہ بصیرہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 8 ہزار روپے، 07 عدد مرغے اور دیگر جامع تلاشی کے دوران 06 ہزار روپے اور 4 عدد موبائل برآمد کرکے زیر دفعہ 5GO کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!