گاڑی کھڑی کرنے کا تنازعہ وویمن چلڈرن ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔دو مسلح افراد کا ڈی ایم ایس سمیت سیکورٹی گارڈ پر حملہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گاڑی کھڑی کرنے کا تنازعہ وویمن چلڈرن ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔دو مسلح افراد کا ڈی ایم ایس سمیت سیکورٹی گارڈ پر حملہ۔ہسپتال میں توڑ پھوڑ کر دی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ کنیٹ کی حدود وومن چلڈرن ہسپتال میں چٹا پل کے رہائشی وہ سکے بھائی عثمان ولد صفدر اور عمر ولد صفدر اپنی گاڑی ہسپتال کی پارکنک میں کھڑی کر کے کسی کام کے لیے جا رہے تھے جس پر سکیورٹی عملہ نے انہیں ہسپتال پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیا تو دونوں نوجوان آپے سے ہابر ہو گئے اور سکیورٹی عملے سے تلخ کلامی شروع کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی اسی دوران دونوں نوجوان ہسپتال کے اندر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے داخل ہو گئے اور ڈیوٹی پر موجود ڈی ایم ایس کے کمرے میں گھس گئے اور وہاں جا کر گالم گلوچ کرتے ہوئے ڈی ایم ایس اور سکیورٹی عملے کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

اسی دوران دیگر عملے نے ایس ایچ او کینٹ کو آگاہ کیا تو ایس ایچ او تھانہ کینٹ طاہر سلیم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا واقع کے فوراً بعد ڈاکٹروں نے او پی ڈی کوبند کردیا کینٹ پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی واضع رہے کہ اس سے قبل بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال پارکنگ کی وجہ سے ایک نوجوان قتل اور چار سے زائد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!