دہشت گردی کاروائیوں میں افغان مو بائل فون سموں کا استعمال۔

واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعے دہشت گرد کاروائیوں انٹرنیٹ کالز کے لئے اوپین وائی فائی کا استعمال۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں اور دیگر جرائم میں افغان موبائل فون سموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، اس بات کا انکشاف سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے 7 اگست کو ہونیوالے اجلاس کے لئے مرتب کردہ ایجنڈے میں ہوا ہے، وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے ان کیمرہ سیشن کے دوران اس معاملے پر غور کیا جائے گا، اجلاس کیلئے تیار کردہ ایجنڈے کے مطابق کمیٹی کے ان کیمرہ سیشن کے دوران پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں اور دیگر جرائم میں افغان موبائل سموں کے استعمال مختلف فرنچائز پر جعلی بائیو میٹرک کے زریعے موبائل سموں کی رجسٹریشن جعلی انٹریز کے زریعے پاکستانی خاندانوں کے فیملی انٹریز میں افغان شہریوں کے نام شامل کرنے، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے زریعے دہشت گرد کاروائیوں کے لئے انٹرنٹ کالز کے لئے اوپن وائی فائی کے استعمال سمیت اس حوالے سے دیگر ایشوز پر بھی غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!