بلال ٹاؤن کے رہائشی سراج خان کو ہر ی پورمیں قتل کر دیا گیا۔ چارملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بلال ٹاؤن کے رہائشی سراج خان کو ہری پورمیں قتل کر دیا گیا۔ چارملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گرگا، بلال ٹاؤن کے رہائشی سراج خان کو ہفتہ کی رات نسیم ٹاؤن ہری پور میں میں واقع مسجد اقصی کے قریب فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔مدعی کی رپورٹ پرپانچ نامزد ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.109.34 PPC کے مقدمہ درج کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی زیر نگرانی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان جاوید ولد سلطان سکنہ چینتری حال مکھن کالونی،امجد علی ولد محمد بنارس سکنہ حویلیاں حال بٹراسی، افضل خان ولد بخت بلند خان سکنہ سوات اور شہباز ولد محمد ریاض سکنہ محلہ کنڈ ہری پور کو گرفتار کرکے آلہ قتل ایک عددکلاشنکوف،دوعدد پستول اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہیں۔
مقتول سراج خان ضیاء الدین خان اور اسامہ الدین خان کے والد تھے۔جن کوایبٹ آباد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!