سوات میں سیاحوں سے ٹیکس وصولی معطل: ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر میں بھتہ وصولیاں جاری۔

مالم جبہ، جبہ کا لام اور دیگر مقامات پر ٹی ایم اے حکام کو ٹیکس لینے سے روک دیا گیا۔
سیاحوں کی شکایت پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا نوٹس، آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سیاحوں کی شکایات کا کمشنر مالاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مالم جبہ، کمین جبہ، کالام سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں سے ٹیکس وصولی معطل کر دی اور ٹی ایم اے حکام کو سیاحوں سے لوکل ٹیکس لینے سے روک کر دیا، سیاحوں کو سہولیات دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔ذرائع کے مطابق سیاحتی مقامات پر ٹی ایم اے کے اہلکار لوکل ٹیکس لے رہے تھے سیاحوں کی شکایت پر کمشنر مالا کنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان اور ڈپٹی ڈائر یکٹر پر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار زیب خان کو ہدایت جاری کر دیں ڈپٹی کمشنر نے سیاحتی مقامات مالم جبہ، گمین جبہ، کالام اور دیگر سیاحتی مقامات پر ٹی ایم اے حکام کو لوکل ٹیکس لینے سے فوری طور پر منع کر دیا۔
جبکہ دوسری جانب ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر میں سیاحوں سے جگہ جگہ ٹیکس کے نام پر بھتہ وصولیاں جاری ہیں۔ایبٹ آباد میں شملہ پارک، کنٹونمنٹ پبلک پارک، ہرنو میں جگہ جگہ، نتھیاگلی اور ایوبیہ میں کئی مقامات، بالاکوٹ کے مختلف علاقوں، ناران، کاغان اور بابوسر ٹاپ پر سیاحوں سے بھتہ وصولیاں کرکے باقاعدہ رسیدیں بھی دی جاتی ہیں۔ اور یہ بھتہ اوپر تک پہنچایا جاتا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!