انصاف یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر تیمورخالد کوٹھیالہ پہنچ گئے۔

تناول(جہانگیر شاہ)کوٹھیالہ کے نوجوانوں کا اپنی منزل کی جانب پہلا قدم سال 2018 تبدیلی کا سال تھا اس میں پورے ملک کی طرح کوٹھیالہ کے نوجوانوں نے بھی عمران خان کا ساتھ حقیقی تبدیلی کے لیئے دیا نوجوانوں کا اپنا ووٹ عمران خان کو دینا اور اقتدار تک پہچانا ان کی آخری منزل نہیں اب آپ نے اس منشور پے عمل کروانا ھے جب ہی مضبوط مستحکم اور کرپشن سے پاک پاکستان دنیا کے سامنے کھڑا ھو گاان خیالات کا اظہار کوٹھیالہ کی یوتھ نے ایک گرینڈ میٹنگ میں کیا مہمان خصوصی تیمور خالد تھے۔وائس آف ھزارہ رپورٹ کے مطابق میٹنگ سے خطاب میں مقررین کا مزید کہنا تھا کہ
اب نوجوانوں نے اپنا حقوق لینے ھیں جس حق کیلیے 22 سال جہدوجہد کرتے رھے سب سے پہلے آپنے ایک قوم بننا ھے ایک قوم بن کے اپنے لوگوں کے وہ مسائل حل کرنے ہیں جومسائل عوام کے لئے مشکلات اور اذیت کا باعث ھیں اسکے بعد اپنے اداروں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ بہتر سے بہتر سروسز فراھم کر سکے عوامی مسائل حل کر سکیں اگر ھم نے وہ پہلے نون پی پی والی سیاست کرنی ھے اپنے ذاتی کام نکالو باقی کچھ نہیں تو کوئی فائدہ نہیں اب ھم نوجوانوں نے اجتماعی کاموں کو فوقیت دینی ہے
تناول کے نوجوانوں کا سب سے بڑا المیہ بے روذ گاری ھے انشائاللہ جب ھم سب اکٹھے ھو گے مل کے کوشش کریں گے تو انشااللہ ھم اپنی گورنمنٹ سے ایسے اسباب پیدا کروائیں گے جس سے تناول کے قابل نوجوانوں کو میرٹ پے جاب میسر ھوں گی یاد رھے روز گار سے مراد گورنمنٹ جاب ھی نہیں ھیں پبلک سیکٹر اور بزنس کی مواقع بھی روزگار میں ھی آتے ھیں
دوسرا اہم مسئلہ کھیلوں کے میدان تیسرا اھم مسئلہ معیاری تعلیم کے مواقع اور نوجوانوں کی اپنے کلچر ثقافت اور یکجہتی کے لیئے ھو یوسی لیول پر کیمونٹی سنٹر کا ضروری ھونا اگلے تین سال ھمارے یہ ٹارگٹ ھیں ھماری گورنمنٹ انشائاللہ ھماری امیدوں پر پورا اترے گی اس سے پہلے تحصیل لوئر تناول گرلز ڈگری کالج ٹیکنکل کالج پاکستان تحریک انصاف کے لوئر تناول کے لیے وہ اھم کام ھیں جن کے مثبت اثرات ھماری آنیوالی نسلوں تک جائیں گے کوٹھیالہ کے تمام نوجوانوں جہنوں نے آجکی میٹیگ کو کامیاب بنایا اور تمام مسائل کے لیے یک جان ھو کے چلنے کا عہد کیا ھم ان کے مشکور وممنون ہیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!