طالبہ زیادتی کیس:ایبٹ آباد کی خواتین وکلاء میدان میں آگئیں۔ سات مارچ کو گرفتار ملزم کی ضمانت پر بحث کی تاریخ مقرر۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)طالبہ زیادتی کیس:ایبٹ آباد کی خواتین وکلاء میدان میں آگئیں۔ سات مارچ کو گرفتار ملزم کی ضمانت پر بحث کی تاریخ مقرر۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گزشتہ ماہ اورش کالونی کی رہائشی تیرہ سالہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کوملزم راشد ولد ولایت سکنہ کالاپل زبردستی اغواء کرکے لے گیا۔ جہاں اس نے اپنے دیگر دوساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ طالبہ صرف ایک ملزم راشد کی شناخت کرسکی۔ جسے پولیس نے گرفتار کرکے زیر دفعات 365بی،376پی پی سی اور 53چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ دیگر دو ملزمان کی شناخت اور گرفتاریوں کیلئے پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کی معروف خواتین وکلاء ماریہ بشیر ایڈوکیٹ اورسندس ہارون ایڈوکیٹ نے اس کیس کی پیروی اپنے ذمہ لی ہے۔ دونوں وکلاء متاثرہ طالبہ کو انصاف دلوانے کیلئے میدان میں آ گئی ہیں۔ گرفتار ملزم راشد نے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ/ ایڈیشنل سیشن جج چہارم کی عدالت میں اپنی درخواست ضمانت دائر کی ہے۔ جس پر عدالت نے فائنل بحث کیلئے سات مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ سات مارچ کو ماریہ بشیر ایڈوکیٹ اور سندس ہارون ایڈوکیٹ ملزم راشد کی درخواست ضمانت خارج کروانے کیلئے اپنے ٹھوس دلائل دیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!