پولیس میں آؤٹ آف ٹرن پروموشن لینے والے افسران کی تنزلی کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر آئی جی اور چیف سیکرٹری کو توہین عدالت کے نوٹس جاری۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)صوبہ خیبر پختونخواہ بھر سمیت ہزارہ اور بلخصوص ایبٹ آباد محکمہ پولیس کے آؤٹ آف ٹرن پوموشن لینے والے پولیس افسران لیے مزید مشکلات بڑھ گئیں،ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ سمیت ایبٹ آباد محکمہ پولیس میں تعینات پولیس افسران نے شارکٹ کٹ کے زریعے کیڈٹ شب آؤٹ آف ٹرن پوموشن حاصل کی جس پر قانون کے مطابق کیڈٹ شب کے لیے اپلائی کرنے والے امیدواروں نے ان سب کے افسران کے خلاف اعلی عدلیہ سے رجوع کیا جس پر اعلی عدلیہ نے تمام افسران سے پروموشن واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے مگر محکمہ پولیس کی جانب سے عدالتی حکم کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا جہاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان پروموشنز کو غیر قانونی قرار دے دیا اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر آئی جی خیبر پختون خواہ اور چیف سیکرٹری کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیے۔

واضع رہے کہ کیڈٹ شب آؤٹ آف ٹرن پوموشن حاصل افسران میں میاں نصیب جان، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈائریکٹر، ٹریفک اسکول، کوہاٹ (کیڈٹ) اعجاز احمد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، ایبٹ آباد، خیبر پختونخواہ (کیڈٹ) جانس خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ہری پور (کیڈٹ) مانسہرہ (کیڈٹ) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس جناب آصف گوہر,بنارس خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، نوشہرہ خیبر پختونخواہ (کیڈٹ) عبد الرشید مروت، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، لکی خیبر پختونخواہ (کیڈٹ) ارشد محمود، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، مانسہرہ (کیڈٹ)رحیم حسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، شانگلہ خیبر پختونخواہ (کیڈٹ)مانسہرہ (کیڈٹ) امجد حسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس,مانسہرہ (کیڈٹ) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس رضوان حبیب جہانگیر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ایبٹ آباد (کیڈٹ) ظاہر شاہ صاحب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بونیر خیبر پختون خواہ کیڈٹ ظفر خان صاحب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد اسلم، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، کرک خیبر پختونخواہ (کیڈٹ) محمد اسماعیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، خیبر پختونخواہ (کیڈٹ)عاقب حسین صاحب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کوہاٹ خیبر پختونخوا (کیڈٹ)افسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، کرک خیبر پختونخواہ (کیڈٹ) مسٹر خالد عثمان، ڈپٹی سپریڈنٹ پشاور خیبر پختونخواہ (کیڈٹ) ریاض خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، پشاور خیبر پختونخواہ (کیڈٹ) مانسہرہ (کیڈٹ) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اورنگزیب مانسہرہ (کیڈٹ) ایف آر پی محمد الطاف، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، ہری پور (کیڈٹ)۔عرب نواز، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، چارسدہ خیبر پختونخوا (کیڈٹ) محمد یاسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، چارسدہ خیبر پختونخوا (کیڈٹ) رضا خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر پختونخوا (کیڈٹ) شامل ہیں جلد ہی ان افسران کو عدالتی احکامات کی روشنی میں ڈی پروموٹ کر کے اصل پوسٹوں بحال کیا جائے گا زرائع کے مطابق چند افسران پہلے ہی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!