چھ ہزار سے زائد افغانیوں کی وطن واپسی۔

فارن ایکٹ میں گرفتار پانچ سو سے زائد افغانی ڈی پورٹ بھی کئے گئے۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا بڑے پیمانے پر باب دوستی سے انخلاء مزید تیز ہو گیا، کنٹرول روم کے مطابق یکم اکتوبر سے اب تک 6 ہزار سے زائد افغان شہری وطن واپس جاچکے ہیں۔ مختلف شہروں سے فارن ایکٹ میں گرفتار 5 سو سے زائد افغانی ڈی پورٹ بھی کیے گئے ہیں۔ اسپن بولدک اور قندھار سے صرف الیکٹرانک افغان شناختی دستاویز پر آنے کی اجازت ہے۔ افغان طالبان نے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ پر باب دوستی سے پیدل آمد و رفت روک دی ہے اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے روزانہ افغانستان جانے والے سینکڑوں پاکستانی باب دوستی سے واپس بھیجے جارہے ہیں۔ کنٹرول روم کے مطابق سیاسی جماعتوں، سماجی وقبائلی تنظیموں کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ ہوا جس میں باب دوستی پر آمد و رفت کے نئے طریقے کار کومستر د کر دیا گیا۔ جرگے میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی قبائل کی شناختی کارڈ اور تذکیرہ پر آمد ورفت بحال کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!