ٓآلٹوکار گہری کھائی میں جاگری: دوبچے جاں بحق۔ تین شدیدزخمی۔

کوہستان(وائس آف ہزارہ) لوئر کوہستان جیجال آبشار ہوٹل کے مقام پر شاہرہ قراقرم پر آلٹو گاڑی گر کر گہری کھائی میں جا گری جس میں 5 افراد سوار تھے 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 آدمی شدید زخمی ہوئے ہیں، ذرائعکے مطابق کوہستان لوئر ججال کے قریب شاہراہ قراقرم پر آلٹو موٹر کار نمبر MA 4121 حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سوار 5 افرام میں سے دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ تین آدمی شدید زخمی ہوئیں ہے۔ حادثے کا اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس والے جائی وقوع پر پہنچے اور زخمیوں اور لاشوں کو گہری کھائی سے نکال کر بشام ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے سب کا تعلق اپر کوہستان داسو تیال سے ہے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب گاڑی مانسہرہ سے کوہستان آرہی تھی کہ راستے میں ججال کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ زخمیوں میں سون میاں ولد سیف الملوک، برکت میاں ولد سیف الملوک، اکرام اللہ ولد سیف الملوک شامل ہے جبکہ سیف اللہ ولد برکت میاں اور ہمایون ولد سون میاں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!