غیر قانونی کے بعد رجسٹرڈ افغانیوں کی بھی چھان بین کا فیصلہ۔

مختلف اضلاع میں چھاپے، بعض مشتبہ تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور (وائس آف ہزارہ)غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خصوصی ٹیموں نے میں گزشتہ روز چھاپے مارے اور بعض مشتبہ تاجروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ گرینڈ آپریشن سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں آج سے مزید سخت اقدامات کے ساتھ شروع کر دیا جائے گا۔ غیر قانونی افغان مہاجرین کے اثاثوں کو ضبط کرنے کے لئے بھی فہرستیں مرتب کی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والے افغان تاجروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل درجنوں سرکاری ملازمین کو بھی مبینہ شکایات کی روشنی میں نوٹسز جاری کئے تھے اور انہیں بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کے بعد رجسٹر ڈ افغان مہاجرین کی چھان بین بھی کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!