وزیر اعظم عمران خان کی بھی یوم یکجہتی کے روز ملک سے غیر حاضری کشمیر کی جدوجہد کے لئے سفارتی سطح پر کوشش سوالیہ نشان ہے: شیخ نثار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی شیخ نثار نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں سات دہائیوں سے قابض بھارتی افواج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف کی ہیں۔حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کرنے پر نوجوانوں کے ماروائے قتل،خواتین کی آبرو ریزی سے انتہا پسند جمہوریت کے چمپئن بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا جان چکی ہے۔اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیری مسلمانوں کو ان حق دلائے۔57اسلامی ممالک میں ترکی کے صدر طیب اردگان نے کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے لئے جرآت مند آواز بلند کرکے کشمیری مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی بھی یوم یکجہتی کے روز ملک سے غیر حاضری کشمیر کی جدوجہد کے لئے سفارتی سطح پر کوشش سوالیہ نشان ہے۔سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی نعیمہ نثار اور کشمیری رہنما محمد الطاف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرکے مقبوضہ وادی کو عقوبت خانہ میں تبدیل کیا ہے۔تین نسلوں سے کشمیر کے مسلمان آزادی کے لئے گرانقدر قربانیاں دے رہے ہیں۔

سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی شیخ نثار کا کہنا تھا گزشتہ 32سال سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 5فروری کا دن منایا جاتا ہے پاکستان کی ہر حکومت نے مسئلہ کشمیر کے لئے جاندار اور جرآت مند مؤقف اختیار کرکے دنیا میں کشمیریوں کی وکالت کا حق ادا کیا ہے۔یوم یکجہتی منانے کا مقصد جدوجہد آزادی کی تحریک کی حمایت اور بھارتی ظلم وبربریت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔بھارت کشمیری مسلمانوں کی تحریک کو دبانے کے لئے ظلم کا بازار گرم کئے رکھا ہے لیکن کشمیری مسلمانوں کے حوصلہ اور عزم کو شکست نہیں دے سکا آزادی کی تحریک کو دن بدن تقویت مل رہی ہے۔کشمیر کشمیریوں کا ہے کوئی نہیں چھین سکتا۔سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی نعیمہ نثار کا کہناتھا جدوجہد آزادی میں کشمیری ماؤں بہنوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ایک دن کشمیری مسلمان ضرور آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!