نواں شہر میں موبائل فون اور رقم چھیننے والے تین ڈکیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ نواں شہر کی حدود میں دو مختلف واقعات میں موبائل اور پیسے چھیننے والے تین ملزمان گرفتار۔پہلے واقع میں ایس ایچ او نواں شہر سردار واجد نے الیاسی مسجد سے شہری کا موبائل اور رقم چھیننے والے دو ملزمان اسحاق ولد محمد دین سکنہ کشمیر، عدنان ولد اورنگزیب سکنہ نواں شہر الیاسی، کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل اور رقم برآمد کر لی۔ جبکہ دوسرے واقع میں ایس ایچ او نواں شہر سردار واجد نے بلال ٹاون میں آن لائن موبائل کی خرید و فروخت کے بہانے شہری کا موبائل چھیننے والے ملزم عدیل ولد فرید سکنہ پی ایم اے روڈ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل برآمد کر لیا، تھانہ نواں شہر میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392 پی پی سی مقدمات درج کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!