پولیس اہلکار سمیت چار ڈکیت گرفتار۔ تین گاڑیاں اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمدکرلی گئیں۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)نور کالونی میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتارکرکے مال مسروقہ برآمد کرنے کے ساتھ بین الاضلاعی کار لفٹر گروہ کا ایک سرغنہ سابق پولیس ملازم گرفتار کرلیاسرقہ شدہ چارموٹر کار اور تین موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور مجیب الرحمن اور ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز نے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر امجد حسین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ کے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی برآمد گی کے متعلق پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ تھانہ سٹی چوکی ٹی آئی پی کی حدود نور کالونی میں ڈکیتی کی واردات کا واقع رونما ہوا۔ مدعی کی رپورٹ پر تھانہ سٹی ہری پور میں نامعلوم ڈکیت گروہ کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ڈی پی او ہر ی پور کاشف ذوالفقار نے ڈکیتی و گاڑی چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن، ایڈیشنل ایس پی، ایس ڈی پی او ہیڈکواٹر و انوسٹی گیشن، ایس ایچ او سٹی و دیگر ماہر تفتیشی پولیس افسران پر ٹیم تشکیل دی۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مختلف مشتبہ افراد کو انٹاروگیٹ کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج، کال ڈیٹا ریکارڈ اور اپنی معلومات کے مطابق شک کی بناء پر ہمراہ لیڈی کنسٹیبلان کے مسمات (ف) ذوجہ سردار سکنہ نسیم ٹاون ہری پور کو حراست میں لے کر انٹاروگیٹ کیا۔ دوران انٹاروگیشن نور کالونی ڈکیتی کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ملزمان کا انکشاف کیا۔جس تفتیشی ٹیم نے مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران دیگر 3 ملزمان ساگر ولدمشتاق مسیح، شاہ دامن ولد جمیل مسیح اور شان عرف شانی ولد بوٹا مسیح ساکنان اسلام آباد کو گرفتار کر کے واردات میں استمال ہونے والا پستول 30 بور اور ڈکیتی میں لوٹی ہوئی رقم مبلغ 20 ہزار روپے اور 1 ہار سیٹ طلائی زیورات برآمد کرلیا۔

ایک اور کامیاب کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ دیگر تفتیشی ٹیم اور نفری پولیس کے بین الاضلاع کارلفٹر گروہ کا ایک سرغنہ عصمت اللہ ولد یاسین سکنہ جلالہ مردان کو گرفتار کیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران دیگر ساتھیوں کے گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا. ملزم سے 04 عدد گاڑیاں از قسم مہران موٹر کار اور 03 عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125 برآمد کرلئے گئے. دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہیں۔ جلد ہی دیگر ملزم/ملزمان کو مقدمہ میں گرفتار کرلیا جائے گا. مقدمہ میں میرٹ پر تفتیش کا عمل جاری رکھتے ہوئے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!