سعودی حکومت کی جانب سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں تعمیرکئے جانیوالے فلیٹ تین سال سے خالی۔

ایبٹ آباد:ایوب میڈیکل کمپلیکس کی نا اہل ایڈمنسٹریشن اربوں روپے کا منصوبہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے تین سال سے پاک سعودیہ کے تعاون سے تیار ہونے والی رہائش گاہیں آلاٹ نہیں کیگئیں۔سالانہ ہاؤس سپسیڈی کے نام پر کروڑں روپے خرچ کر رہی ہے ہسپتال کے ڈاکٹر اور دیگر سٹاف کی جانب سے متعدد بار لیٹر بھی جاری کئے گئے مگر کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ نیب سے تحقیقات کا مطالبہ۔

ذرائع کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس میں انتظامیہ کی بدترین غفلت اور کوتاہی کے باعث ہسپتال کو سالانہ کڑوڑں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رھا ہے۔پاک سعودیہ کے تعاون سے اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا رہائشی منصوبہ تباہی کے دھانے پر ہے تین سال قبل تیار ہونے والی ان رہائشگاہوں کو ہسپتال انتظامیہ نے تاحال الاٹ تک نہیں کیا۔تین سال سے نہ ہی اس کی دیکھ بھال اور نہ ہی مرمت کی جارہی ہے آوارا کتوں کی آمجگا بن گئیہے اور اربوں روپے کا یہ منصوبہ اب تباہی کے دھانے پر ہے۔

اس منصوبہ میں رہائش گاہیں۔اگر ملازمین کو آلاٹ کی جاہیں تو اس سے سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہسپتال انتظامیہ کو ہوگی دوسری جانب ملازمین کا دیرنیہ مطالبعہ پورا ہو گا۔مگر نا اہل انتظامیہ نے اربوں روپے کے اس منصوبہ کوتباہ کرنے پر تلی ہوہی ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے نوٹس لینے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ اربوں روپے کے منصوبہ کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!