سیکرٹری آرٹی اے کی وجہ سے ایبٹ آباد کی عوام اورڈرائیور آمنے سامنے۔

traffic police, suzuki

ایبٹ آباد سے کمپلیکس میر پور اور دھوڑ تک روپے نواں شہر اور دو پتھر کا کرایہ روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایک ہفتہ پہلے غیر ضروری طور پر ایبٹ آباد سے منڈیل دو پتھر اور نوں شہر کا کرایہ 40 سے بڑھا کر 55 روپے کر دیا تھا جس پر احتجاج کیا گیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سیکرٹری آر ٹی اے نے ایبٹ آباد کے عوام کے ساتھ مذاق شروع کر دیا پہلے ایبٹ آباد سے منڈیاں، نواں شہر اور دو بھر کا کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 55 روپے کرنے کے بعد اب ایبٹ آباد سے کمپلیکس، میر پور اور دھوڑ تک 30 روپے، نواں شہر اور دو پتھر کا کرایہ 20 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد ڈرائیوروں اور مسافروں کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہونے کا امکان ہے کیونکہ مذکورہ کرایوں پر عملدرآمد کروانا پولیس اور انتظامیہ کے بس کی بات نہیں ہے سیکرٹری آر ٹی اے ایبٹ آباد نے تقریبا ایک ہفتہ پہلے غیر ضروری طور پر ایبٹ آباد سے منڈیاں، دو پتھر اور نواں شہر کا کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 55 روپے کر دیا تھا جس پر احتجاج کیا گیا عوامی احتجاج کے بعد کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا اور تحصیل میئر کی سربراہی میں کرایوں کے تعیین کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی نے 3 روپے 45 پیسے فی کلومیٹر کرایہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سیکرٹری آر ٹی اے نے نئے کرائے نامے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب ایبٹ آباد سے کمپلیکس، کھوتہ قبر اور دھوڑ تک کرایہ 30 روپے ایبٹ آباد سے سیٹھی مسجد تک کرایہ 15 روپے شملہ پہاڑی تک کرایہ 10 روپے ایبٹ آباد سے کاکول مین گیٹ 20 روپے، کاکول چوک 10 روپے ایبٹ آباد سے سلہڈ کا کرایہ 10 روپے باندہ املوک کا کرایہ 20 روپے کاکول گاؤں کا کرایہ 40 روپے، ایبٹ آباد سے ہر نو کا کرایہ 45 روپے، ملکپورہ کا کرایہ 10 روپے، نواں شہر سے کمپلیکس براستہ بلال ٹاؤن کرایہ 25 روپے ایبٹ آباد سے بانڈہ پھگواڑیاں کا کرایہ 10 روپے اور ایبٹ آباد سے کالا پل مری روڈ کا کرایہ 15 روپے مقرر کر دیا ہے نئے کرائے نامے پر عملدرآمد کروانا مشکل نہیں بلکہ نا ممکن ہوگا کیونکہ سیکرٹری آر ٹی اے نے پہلے سے ہی ان روٹس پر زیادہ کرائے نامے جاری کر رکھے ہیں شہریوں نے انتظامیہ سے اب نئے کرائے نامے پر سختی سے عملدرآمد بھی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!