کوروناوائرس لاک ڈاؤن:نجی سکولز کے اساتذہ کو ماہانہ تنخواہ نہ مل سکیں۔گھروں میں چولہے ٹھنڈے پرگئے۔

ایبٹ آباد:کوروناوائرس لاک ڈاؤن:نجی سکولز کے اساتذہ کو ماہانہ تنخواہ نہ مل سکیں،طلبہ کی فیس پر انحصار کرنے والے سکولزمالکان ماہانہ عمارتوں کے کرایہ کی ادائیگی نہ کر سکے والدین میں بھی فیس دینے کی سکت نہیں ہے،ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ایبٹ آباد کے متعدد نجی سکولز میں اساتذہ اور عملہ کو تنخوا وں کی ادائیگی میں سکولز مالکان مشکلات اور مالی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں،لاک ڈاؤن کے باعث سکولز بند ہونے سے والدین کی جانب سے بھی ماہانہ فیسوں کی ادائیگی نہ کرنے سارا نزلہ نجی سکولز کے اساتذہ کے سر پر گر گیا ہے کم تنخوا ہوں کے باوجود ادائیگی نہ ہونے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈ ے پڑ گئے ہیں۔

اس حوالے سے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر نجی سکول کے ٹیچر نے میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سکول بند ہونے سے ماہانہ تنخوائیں نہیں مل رہی ہیں سکول انتظامیہ کو فیس کی مد میں چند ہزار ہی وصول ہو ئے جب کہ سکول کی عمارت کا کرایہ لاکھوں میں ہے جس سے سکول کا مالک ملازمین کی تنخوائیں ادا کرنے سے قاصر ہے، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی ایسے سفید پوش طبقہ کی مدد کرنے کے لئے عملی طور کو ئی قدم نہ اٹھا سکی،اس حوالے سے فوری طور پر انتظامیہ اقدامات اٹھائے اور مخیر افراد بھی ایسے افراد کی مالی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ملک کے مستقبل میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کے گھر کا چولہا بھی جل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!