نیا پاکستان: اہم شاہراہوں پر 54 چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں۔

خیبر پختونخوا میں 19 چیک پوسٹیں، محکمہ خوراک، پولیس، فرنٹیئر کور، اے این ایف، ایف بی آر کے اہلکار تعینات ہونگے
پشاور (وائس آف ہزارہ) اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لئے خیبر پختونخو اسمیت ملک بھر میں بین الصوبائی اور بین الاضلاعی شاہراؤں پر 54 چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔ خیبر پختو نخوا میں 19 چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں ان چیک پوسٹوں پر محکمہ خوراک، خیبر پختونخوا پولیس، فرنٹیئر کور، اے این ایف ایف بی آر کے اہلکار تعینات ہونگے۔ یہ چیک پوسٹیں گزشتہ روز سے فعال کر دی گی ہیں۔ جو کہ آئندہ سال کی تمیں جون تک فعال ہونگی۔ وزارت داخلہ اور ایف بی آر کی طرف سے مشترکہ طور پر بلوچستان میں 19، خیبر پختونخوا میں 12، پنجاب میں 13 اور سندھ میں 10 چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں، وزارت داخلہ اور محکمہ کشم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹس میں انسداد سمگلنگ، ضروری اشیا جیسا کہ چینی، کھاد، گندم، گندم کا آٹا کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے قوانین پر عملدرآمد کرینگی جس کیلئے 14 اپریل 2023 کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جبکہ پاکستان کے اندر اور باہر سے سمگلنگ روکنے کیلئے یکم نومبر سے 30 جون کے دوران فعال رہیں گی پشاور، کو ہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں قبائلی اضلاع، مالاکنڈ ڈویژن میں یہ چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!