صحافی ہمیشہ سچ بولنے پر ٹارگٹ کئے جاتے ہیں: سردار ارم یاسر عباسی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ایبٹ آباد کی نائب صدر سردار ارم یاسر عباسی نے کہا ہے کہ صحافی ہمیشہ سچ بولنے پر ٹارگٹ کئے جاتے ہیں۔موجودہ دور میں میڈیا نے بہت ترقی کی ہے جس نے دنیا کو گلوبل ویلج میں بدل دیا ہے اب لمحوں میں عوام تک معلومات پہنچ رہی ہیں۔عوام کو سچ دکھانے اور بتانے پر صحافیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں ایک شام اے یو جے کے شاہینوں کے نام کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جان محمد قریشی اور خواتین ونگ کی شکیلہ ربانی کے علاوہ صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس راجہ محمد ہارون جنرل سیکرٹری ندیم جدون،سابق صدر و فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے ایگزیکٹو رکن محمد عامر شہزاد جدون،سردار یاسر،ویلج چیئرمین عبدالستار کے علاوہ ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران اور ممبران موجود تھے۔

نائب صدر سردار ارم یاسر عباسی کا کہنا تھا ایبٹ آباد پریس کلب کی پیشہ ورانہ زمہ داریاں قابل فخر ہیں،جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے صوبائی اور قومی سطح پر ایوارڈ وصول کئے ہیں۔دریں اثنا مقررین کا کہنا تھا ایبٹ آباد پریس کلب کا عوام کے مسائل کے حل میں نمایاں کردار ہے صیح معنوں میں حکومت کی اچھی اپوزیشن میڈیا ہے جس پر عوام کی بڑی توقعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی مضبوط اور موثر آواز سے عوام کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے میں معاون ومددگار ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ملک بھر میں پیشہ ورانہ امور میں ایبٹ آباد کے صحافیوں نے اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے جو لائق تحسین ہے۔

قبل ازیں ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر راجہ محمد ہارون،صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،جنرل سیکرٹری اے یو جے ندیم جدون ممبر ایگزیکٹو کونسل محمد عامر شہزاد جدون نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے 25 سال مکمل ہونے پر ایک شام رکھی گئی ہے۔ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس خیبر پختونخوا میں دوسری صحافیوں کی تنظیم ہے جو فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے ساتھ منسلک ہے۔اے یو جے کے پی ایف یو جے کے ساتھ منسلک ہونے کے 25 برس گزر چکے ہیں۔جس نے بڑے کٹھن مراحل میں اپنا کردار نبھایا ہے۔جس میں یہاں کے اسٹیک ہولڈر،سیاسی وسماجی تنظیموں نے ہر موڑ پر حوصلہ دیا ہے۔جو باہمی اتحاد اتفاق کا ثمر تھا۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد پریس کلب کا شمار ملک کے بڑے پریس کلبز میں ہوتا ہے۔ہر سال جمہوری انداز میں الیکشن کا انعقاد کروایا جا تا ہے۔صدر اے یو جے راجہ محمد ہارون کا کہنا تھا تحریک انصاف کے دور حکومت میں میڈیا پر پابندیاں تھیں میڈیا کے ارکان پر تشدد ہوتا ہے آج بھی وہی طریقہ روا رکھا جا رہا ہے صحافی ارشد شریف شہید کو نہیں بھول سکتے۔پاکستان کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت نے صحافیوں کے کوئی نظام متعارف نہیں کروایا گیا جو بڑی بدقسمتی ہے۔ایسے لوگ صفوں میں شامل ہو رہے ہیں جن کا صحافت سے دور کا بھی تعلق نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سچ بولنے اور اظہار رائے پر پابندی ختم ہونی چائیے۔تقریب کے اختتام پر ممبر ایگزیکٹو ممبر محمد عامر شہزاد جدون نے باہمی اتحاد و اتفاق اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!