خیبرپختونخواہ اسمبلی میں نکاح نامے میں نئی ترامیم اورقرآن کی بے حرمتی کے حوالے سے قراردادیں منظور۔

پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخواہ اسمبلی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات اور نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کی قراردادیں اتفاق رائے سے منظو رکر لی ہیں پیر کے روز سپیکر پختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دو انتہائی اہم قراردادیں ارکان صوبائی اسمبلی نے بھاری اکثریت سے منظور کرتے ہوئے فی الفور ان پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہیں گزشتہ چند ماہ کے دوران ایبٹ آباد میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخواہ اسمبلی مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پر اس مسئلے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کیلئے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ اسی طرح نکاح نامہ میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کے حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش کی کہ نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کیا جائے۔

جس پر تمام اراکین اسمبلی نے باآواز بلند ہاتھ اٹھا کر بھر پور انداز میں ان دونوں قرادادوں کی تائید و حمایت کرتے ہوئے منظور کر لیں جس پر سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے فوری طور پر اس قرارداد کی روشنی میں عمل درآمد کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں خیبر پختونخواہ اسمبلی نے اس سے قبل صوبے میں سودی نظام کے خاتمے کے حوالے سے بھی قانون سازی کی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ کئی اور اسلامی اشعار کی پابندی کرنے اور ان کی توہین کرنے والوں کے خلاف بھی کئی قراردادیں منظور کیں اور اس حوالے سے قانون سازی کی جسے نہ صرف خیبر پختونخواہ کے فرندادان توحید نے زبردست انداز میں سراہتے ہوئے سپیکر سمیت پوری اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے شرعی احکامات پر عملدرآمد کیلئے قانون سازی کی اور اس پر عمل درآمد بھی کروایا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!