طوفانی بارشیں: ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق۔ متعدد گھرزمین بوس۔

اوگی حسین بانڈہ میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق۔خاتون شدید زخمی۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب اوگی کے نواحی گاؤں حسین بانڈہ میں مکان کی چھت گرنے سے محمد شبیر اس کا بیٹا نوراسلام اہلیہ بنت بی بی اور سسر فضل الہی نیچے دب کر جاں بحق ھوگئے۔جبکہ محمد شبیر کی ساس مسمات(ش)شدید زخمی ھوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ھی ریسکیو1122کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی۔ملبے کے نیچے سے جاں بحق ھونے والے چاروں افراد اور زخمی خاتون کو نکالاگیا۔زخمی خاتون کو فوری طورپرکنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ پہنچایاگیا۔جہاں سے تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق محمد شبیر شٹرنگ کاٹھکیدار تھا۔گزشتہ روز اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ھمراہ اپنے سسر کی بیمارپرسی کرنے گیا تھا۔شدید بارش کے باعث شام کو وہاں ھی رک گیاتھا۔رات کے پچھلے پہر مکان کی چھت گرنے سے نیچے آگئے۔

ایبٹ آباد تورغر میں ظوفانی بارش نے تباہی مچا دی 7 افراد جابحق کئی زخمی۔ کئی مال مویشی ہلاک تفصیلات کے مطابق تورغر میں خالیہ بارشوں نے تباہی مچادی کئی قیمتی جانیں لیں گی اور کئی زخمی ہوئے کئی مکانات تباہ کئی جزوی طور پر ناکارہ ہوِئے تورغر ڈاڈہ باندبانڈہ کے قریب سیری مٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے صالح خان نامی شخص کا مکان تباہ جس میں 6 خواتین جانحق اور دو بچے زخمی ہوئے اور کئی مال مویشی ہلاک ہوئے اس طرح تورغر کے علاقہ ڈھیرکاکا خیل بلبوڑی میں آسیم خان نامی شخص کا مکان بارش کی وجہ سے تباہ علاقہ کے مکینوں کی بروقت امدادی کاروائی سے کوئی نقصان نہیں۔ یاد رہے کہ ضلع تورغر ایک پسماندہ ضلع ہے یہاں پر رہنے والے انتہائی غربت سے زندگی گزار رہے ہیں اوع یہاں پر زیادہ تر مکانات کچے ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے تورغر میں آباد پانچ قبلے ہے اور ہر قبیلے اور علاقے میں مک

ایبٹ آباد رجوعیہ روڈ گزشتہ روز کی طوفانی بارشوں سے ندی دوڑ میں بہہ گیا ہزاروں کی آبادی کازمینی رابطہ مکمل طور پر حویلیاں شہر سے کٹ کر رہ گیا تفصیلات کے مطابق سابقہ ڈپٹی سپیکر و ممبرقومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی اور مسلم لیگ ن کے صوبائی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھ کے حلقہ کے تاریخی گاؤں رجوعیہ کی سڑک گزشتہ دو روز کی تیز ترین بارشوں کے سبب رجوعیہ ندی دوڑ میں بہہ گی جس سے رجوعیہ ملکاں بانڈہ سید خان سجاول اور دیگر درجنوں دیہات کو ملانے والی سڑک ندی برد ہوگی اہلیان رجوعیہ ومضافات کا زمینی رابطہ حویلیاں ایبٹ آباد سے کٹ گیا اس روڈ سے ہزاروں افراد منسلک ہیں گزشتہ کئی روز کی مسلسل بارش نے اس رجوعیہ روڈ نقصان پہنچانے کا کام شروع کر رکھا تھا آج تیز پانی کے بہاؤ سے روڈ کا ایک بڑا حصہ ندی دوڑ بہا کر لے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!