ایبٹ آباد‘ٹریفک حادثے میں ڈرائیور سمیت دوافراد جاں بحق۔ سات بچے شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/سردار فیضان سے)تھانہ بگنوتر کی حدود بیرن گلی جوگی مار کے مقام پر سکول کے بچوں سے بھری جیپ گہری کھائی میں جا گِری ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق سات بچے شدید زخمی۔ریسکیو1122 نے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاہے ترجمان رسیکیو1122 کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بگنوتر کی حدود بیرم گلی میں جیپ گہری کھائی میں جاگری ہے جس پر ریسکیو1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی وہاں پر دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے جاں بحق ہونے والوں میں آصف ساکنہ بسالی اور زیشان ولد گل خطاب سکنہ جوگی مار شامل تھے
جبکہ دیگر زخمی ہونے والوں میں ذوہیب ولد اشرف، عاصم ولد اورنگزیب، شاہد ولد نذیر، محمد،، شکیل ولد یعقوب، نعمان ولد گل خطاب، صادق ولد وعبدالمنان، عمیر ولد ایاز، شامل تھے جنکو طبی امداد کے لیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جن میں دو کی حالت تشیوناک بتائی جاتی ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!