ایبٹ آبادمیں ہینڈپمپ اور گلیوں کی سکیموں کے افتتاح باعث شرم ہیں: سجاداکبرخان۔

ایبٹ آباد: امیدوار صوبائی اسمبلی سجاداکبر خان نے کہاہے کہ ایبٹ آباد اس وقت مکمل کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے۔ بیروزگاری اپنے عروج پر ہے۔ بدقسمتی سے عوامی نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے ایبٹ آباد کے حق پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں۔ اور اٹک پار سے لوگوں کو بھرتی کرکے نوجوانوں کا حق چھینا جارہاہے۔ہری پور، شانگلہ، سوات میں کھربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں۔ جبکہ ہمارے حلقہ میں ہینڈپمپ اور چند ہزار روپے کی سکیموں کے افتتاح کئے جارہے ہیں۔ جوکہ باعث شرم ہے۔

اپنے ایک اخباری بیان میں سجاد اکبر خان کا کہناتھاکہ آج تک ایبٹ آباد میں کوئی میگا پروجیکٹ نہیں آسکا۔ ہری پور میں نوے ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ مگر ایبٹ آباد میں نوے لاکھ کے صرف ہینڈ پمپ ہی آئے ہیں جوکہ دودن بھی نہیں چلنے۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ ہم آئندہ الیکشن کی تیاری عوام کے بھرپور تعاون کیساتھ کررہے ہیں۔ اور اپنے حلقہ کو روائتی ٹاؤٹوں اور چند چند ہزار روپے کے سیاسی فائدے اٹھانے والے ٹھیکیداروں سے نجات دلا کر دم لیں گے۔ اور اپنے حلقہ کو ایک مثالی اور جدید حلقہ بنانے میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!