خارش نے خشکی کی وجہ سے متعدی صورت اختیار کرلی۔

شہریوں کو خارش اور دانے نکلنے کی شکایات میں بھی اضافہ۔تمام ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد بڑھ گئی۔
ہزارہ بھر میں خشک سردی کی وجہ سے جلدی امراض میں اضافہ۔ایک ہی گھر کے متعدد افراد جلدی مرض میں مبتلا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ بھر میں خشک سردی کے باعث جلدی امراض پھیلنا شروع ہو گئے ماہرین امراض جلد نے ہدایت کی ہے کہ شہری احتیاط کریں۔ سرکاری، غیر سرکاری ہسپتال، پرائیویٹ کلینکس میں جلد سے متعلق مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوناش نا شروع ہو گیا ہے زیادہ مریضوں کو خارش کی شکایت ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق سردی شروع ہوتے ہی سب سے زیادہ متعدی خارش کے مریض آرہے ہیں یہ بیماری ایک فرد سے پورے گھرانے کو لگتی ہے پورے جسم میں خارش ہوتی ہے جس سے انفیکشن ہو جاتا ہے اور زخم اور دانے پڑ جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لئے عوام کو چاہیے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے ساتھ گرم کپڑے، چادریں اور کمبل خوب گرم پانی سے دھوئیں اور سخت دھوپ میں پھیلائیں۔ سردیوں میں خشک ہوا سے لوگ ایگزیما میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں جس میں جلد خشک ہو کر پھٹ جاتی ہے، خارش ہوتی ہے اور سوزش سے زخم بن جاتے ہیں جبکہ سر کی خشکی بھی ہو جاتی ہے سر میں چھلکے نکلنے لگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایگزیما سے بچاوکے لئے جلد کو نم رکھا جائے، سر میں تیل لگایا جائے اور زیادہ صابن سے نہ دھویا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!