جلاؤ گھیراؤمیں ملوث روپوش ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ بلاک کرنے پر غور۔

پاسپورٹ بھی منسوخ کرنے کی سفارش قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈیٹا نادرا کے حوالے کر دیا۔
مسلسل چھاپوں کے باوجود گرفتار نہ ہونے اور بیرون ملک فرار کے خدشات کے باعث مزید سختی کا فیصلہ۔
پشاور (وائس آف ہزارہ) پشاور سمیت صوبے بھر میں نومئی کے ہنگاموں، جلاؤ گھیراؤ میں مطلوب روپوش ملزمان کی گرفتاری کے پیش نظر انکے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارشات کر دی گئی ہیں مزید ملزمان کی نشاندہی نادرا کی جانب سے تصدیق کے بعد ان کی تفصیلات قانون نافذ کر نیوالے اداروں کو فراہم کر دی ہیں پشاور دیر، سوات، بنوں، وزیرستان، مردان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں پر تشدد مظاہروں میں مطلوب اہم ترین رہنماؤں اور کارکن زیر زمین روپوش ہو چکے ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تا ہم ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلسل چھاپوں کے باوجود گر فتاری نہ ہونے اور انکے بیرون ملک فرار ہونے کے خدشات کے باعث ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس کو منسوخ کرنے پر غور و خوص شروع کر دیا ہے۔ جبکہ ان کے نام ای سی ایل فہرستوں شامل کرنے پر بھی غور و خوص شروع کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ روپ تبدیل کر کے بعض کارکنوں کے بیرون ممالک فرار ہونے کے خدشات کے پیش نظر بارڈرز اور ائیر پورٹس پر سیکورٹی سخت ترین کر دی گئی ہے حج آپریشن کے حوالے سے بھی سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!