ایبٹ آباد‘بانڈی میرا کے رہائشی نویدکا بیوی پر بہیمانہ تشدد۔ بچے چھین کر گھر سے نکال دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ ناڑہ کی حدود میں واقع ریالہ کی رہاشی دختر ملک امان کو سنگ دل شوہر نے بہیمانہ تشدد کرکے گھر سے نکال دیا۔شیر خوار بچے بھی چھین لئے۔متاثرہ عورت انصاف کیلئے بوڑھے باپ کے ہمراہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود نوید یااسکی طرف سے کوء عدالت میں بھی پیش نہیں ہو رہا۔متاثرہ خاتون کے والد نے اپنی متاثرہ بیٹی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی شادی تقریباً چار سال قبل بانڈی میرا ترھیڈا یونین کونسل بگنوترکے رہائشی نوید ولد اقبال سے ہوئی۔ مگر نوید میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ ساتھ آوارہ گردی کرتا ہے کوئی کام کاج نہیں کرتا اور بیوی بچوں کے اخراجات بھی پورے نہیں کرتا اور اب تو چند روز قبل اس نے میری بیٹی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے بھی نکال دیا اور ظلم کی انتہا یہ کی کہ دودھ پیتا ایک بچہ اور اڑھائی سال کا ایک بچہ دونوں کو انکی ماں سے چھین لیا ہے اور اب بھاگا ہوا ہے پولیس حکام اور عدلیہ سے میری اپیل ہے کہ خدارا مجھے اور میری بیٹی کو انصاف دلایا جائے ہم غریب لوگ ہیں تھانہ کچہری جانے کیلئے کرایہ بھی مشکل سے پورا کرتے ہیں۔ہم کہاں جائیں کیا۔کریں کچھ سمجھ نہیں آتا؟میری بیٹی جس سے اسکے شیر خوار بچے کو بھی چھین لیا گیا ہے غم سے اسکا برا حال ہے ہمارا پورا گھر اس وقت شدید کرب سے گزر رہا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!