پسندکی شادی کرنیوالی لڑکی کے بھائیوں نے نوجوان کو قتل جبکہ بہن کو شدیدزخمی کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پسندکی شادی کا شاخسانہ تھانہ شیروان کی حدود جرل بانڈی میں لڑکی کے بھائی نے چھریوں سے شادی جوڑے پر حملہ کیا نوجوان جابحق جبکہ بیوی زخمی ملزم فرار مقدمہ درج اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ جرل کے رہائشی اظہر نامی نوجوان نے سوڑہ درہ کی رہا?شی ن نامی لڑکی سیعرصہ تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے گھر والوں نے کو رنج تھاگزشتہ روز شادی شدہ جوڑا جرل بانڈی میں ایک فوتگی پر جارہے تھے اسی دوران تاک میں بیٹھے ہوئے لڑکی کے بھائی عمر نے دونوں پر حملہ کیا اور چھریوں کے پے درپے وار ک?ے جس کے نتیجے میں اظہراور اس کی بیوی سے شدید زخمی ہوگ?یواقع اطلاع ملتے ہی تھانہ شیروان پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اسی دوران اظہر نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہو?ے جان کی بازی ہارگیا جبکہ مسماۃ ن بی بی کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کردیا شیروان پولیس نے لڑکی کے بھائی عمرکے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا پوسٹمارٹم کے بعد نوجوان کی نعش ورثاہ کے حوالے کردی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!