ایبٹ آباد میرپور میں جائیداد کے تنازعہ پرچچازادبھائیوں نے فائرنگ کرکے چچازادکوقتل کردیا۔ سات افراد کیخلاف مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ میرپور کی حدود محلہ مولا خیل میں جائیداد تنازعہ پر دو گرپوں میں تصادم فائرنگ سے ایک شخص جابحق پانچ افراد شدید زخمی زخمیوں اور لاش کو ایوب میڈیکل کمپلیکسمنتقل کر دیا گیا جہاں لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاگیا۔ ملزمان فرار میرپور پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ تھانہ میرپور کی حدود محلہ مولا خیل کے رہائشی توقیر ولد ارشاد کا رضوان نامی شخص کے ساتھ جائیداد تنازعہ چلا آ رہا تھا کہ گزشتہ روز دونوں گروپوں کے کے درمیان توں تکرار ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدد اختیار کر گئی دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اوعمر مکوں کے وار شروع کردیے اسی دوران رضوان نے اپنے دیگر ساتھیوں رضوان سیہل ابرار نامی نوجوانوں کے ہمراہ فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں توقیر ولد ارشاد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جابحق ہو گیا جبکہ دونوں گرپوں سے گولیاں لگنے سے پانچ نوجوان شعیب،شاہد محمد،ملک طارق اور ملک ارشاد اور ملک احتشام شدید زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ میرپور طاہر سلیم بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور زخمیوں اور لاش کو قبضے میں لے کر ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا جہاں پورسماٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد وارڈز میں شفٹ کر دیا گیا ملزمان ارتکابِ جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے میرپور پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!