ایبٹ آباد کے میڈیکل سٹوروں پر پوڈریوں کی لائنیں لگ گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)میڈیکل سٹوروں پر پوڈریوں کی لائنیں لگ گئیں۔نشہ آور ٹیکے اور ادویات کھلے عام فروخت ہونے لگے۔ ڈرگ انسپکٹرسمیت ذمہ داروں نے خاموشی اختیار کرلی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد میں ڈی پی او ظہوربابرآفریدی کے حکم پر منشیات فروشوں کیخلاف زبردست کارروائی کے بعد ہیروئن، آئس، چرس، شراب وغیرہ کی فروخت ختم ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے منشیات کے عادی افراد سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ نشہ کے عادی افراد نے اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیاہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق تمام پوڈری اور نشہ کے عادی افراد شہر کے مختلف میڈیکل سٹوروں پر چلے جاتے ہیں۔ جہاں سے ان کو باآسانی نشہ آورٹیکے اورگولیاں مل جاتی ہیں۔ اور میڈیکل سٹوروں کے مالکان چند ٹکوں کی خاطر غیرقانونی طور پر نشہ آور ادویات منشیات کے عادی افراد پر فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ کررہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق ہیرؤنچیوں کی حالت یہ ہے کہ وہ شاید دوماہ تک بھی زندہ نہ رہ سکیں۔ مقامی لوگوں نے ڈرگ انسپکٹر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے میڈیکل سٹوروں کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!