کورونا وائرس: پشاورہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس اورنواں شہر میں نیشنل بنک کو سیل کردیاگیا۔ مریضوں کی تعداد628ہوگئی۔

PHC

ایبٹ آباد: کورونا وائرس: پشاورہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس اورنواں شہر میں نیشنل بنک کو سیل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 628 ہوگئی ہے۔ جبکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے 45ڈاکٹروں کے علاوہ 35نرسز میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد میں کورونا کی تشخیص کے بعد عدالت کا ڈبل بنچ سنگل بنچ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز پشاور ہائیکورٹ کے تین ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد رجسٹرار آفس کو سیل کردیاگیاہے۔

نیشنل بنک نواں شہر برانچ کے منیجر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد برانچ کو محکمہ صحت نے سیل کردیاہے۔ سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی، ان کی بیٹی، داماد اور سٹاف ممبران میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں قرنطینہ کردیاگیاہے۔ اتواراورپیر کے روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کی مقامی سوزوکی گاڑیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہاہے۔ مسلسل سوزوکی گاڑی میں سفر کرنے والے ایک ڈاکٹرنے بتایاکہ وہ سوزوکی گاڑی سے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ کیونکہ انکے پاس اپنی گاڑی نہیں اور وہ روزانہ سوزوکی گاڑی میں سفر کرتے تھے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!