یاسمین راشد، حماد اظہر سمیت 6 رہنماؤں کے شرپسندوں سے براہ راست رابطے 154 کالز کا ریکارڈ سامنے آ گیا۔
پولیس نے جیو فینسنگ رپورٹ حاصل کر لی، 8 مئی کو ہی خدشات کے پیش نظر رد عمل بھی تیار کر لیا گیا تھا۔
لاہور(وائس آف ہزارہ) حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ 8 مئی کو زمان پارک میں تیار کیا گیا۔ٹیکنیکل تجزیئے اور جیوفینسنگ سے پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے رابطوں سے متعلق ہوشرباء انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت کی 16اہم شخصیات کا ریکارڈ سامنے آ گیا۔ جن شخصیات کا ریکارڈ سامنے آیا ہے ان میں ڈاکٹریا سمین راشد محمد حماد اظہر، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور ڈاکٹر مرا در اس شامل ہیں۔ 8 مئی زمان پارک اور 9 مئی جناح ہاؤس بلوائیوں میں 154 موبائل نمبر مشترک پائے گئے۔ 215 بلوائی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ موبائل فون نمبرز پر رابطے میں تھے۔ عمران خان کی گرفتاری سے قبل ہی حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ 8 مئی کو زمان پارک میں تیار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل تجزیے اور جیوفینسنگ سے پی ٹی آئی اعلیٰ قیادت کے رابطوں سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا شر پسندوں سے 41 بار بذریعہ کال رابطہ ہوا، حماد اظہر کے موبائل نمبر سے شر پسندوں کو 10 کالز کی گئیں، میاں محمود الرشید کا شر پسندوں سے 75 بار رابطہ ہوا، میاں اسلم اقبال کی جانب سے شرپسندوں 16 کالز کی گئیں، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو موصول ہونے والی اور ان کی جانب سے کی جانے والی 50 کالز ریکارڈ پر آئی ہیں اور ڈاکٹر مراد راس نے شر پسندوں کو 23 کا لڑکیں۔ عمران خان کی گرفتاری سے قبل ہی گرفتاری کے خدشات پر ردعمل تیار کر لیا گیا تھا۔
پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ ہونے اور ٹیکس کی مد میں کروڑوں کے نقصان پرنئی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) مالی خسارے کے باعث خانہ کاشت پر عائد پابندی ختم کرنیکی سفارشات نگراں صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں۔ سابق دور حکومت میں خانہ کاشت پر پابندی عائد کی گئی تھی […]