ایم ایس ڈاکٹرعامراسرار کی کوششوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پہلی بار امراض قلب کیلئے اوپی ڈی کا آغاز کردیاگیا۔

ایبٹ آباد:ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پہلی بار امراض قلب کے لئے اوپی ڈی کا آغاز کر دیا گیا، انتہائی نگہداشت کا 10 بیڈ پر مشتمل وارڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کردیا گیا۔ ایکواور آی ٹی ٹی ٹیسٹوں کی بھی سہولت بھی یقینی بنادی گئی۔ عرصہ سے بند پڑی ہوئی ایکو کارڈیوگرافی مشین کو قابل استعمال بنا کر مریضوں کے ٹیسٹ شروع کردئے گئے۔مریضوں کو قابل بھروسہ سروسز کی فراہمی سے او پی ڈی مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامراسرار نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ دل کے امراض کا شعبہ اس سے قبل ایوب میڈیکل کمپلکس میں کام کر رہا تھا اس پر بہت زیادہ بوجھ ہونے اور لوگوں کی جانب سے ڈی آیچ کیو کو ترجیح دینے کی وجہ سے یہاں اس شعبہ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔اور ہم نے اس شعبہ کو قابل استعمال بنایا گیا۔ دس بیڈ پر مشتمل اس وارڈ میں پانچ کارڈ یک مانیٹر لگائے اسی طرح پہلے سے موجود 4 کارڈیک مانیٹر کو ضروری مرمت کے بعد قابل استعمال بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک 468 ایکو ٹیسٹ کئے ہیں اس کے لئے معمولی چارجز ہیں جو باہر کے مقابلہ میں کم ہیں۔ اب بھی اس وارڈ کو بہترین وارڈ بنانے کے لئے جدید آلات کی ضرورت ہے جن میں سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم ہے تاکہ ہر وقت مریض کو چیک کیا جا سکے۔ایکومشین بھی نئی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرعامراسرارکا کہنا تھا ہسپتال میں دل کے امراض کی سہولت کم آمدنی والے افراد کے لئے بہتر اقدام ہے اور شعبہ نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں کو ادوایات بھی مہیا کی جارہی ہیں،مرض میں مبتلا فوری علاج کے لئے اعتماد کے ساتھ ڈی ایچ کیو آئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!