تعمیروطن سکولز اینڈکالجز کی انتظامیہ نے دوسو یتیم طالبات کیلئے دوکروڑ تیس لاکھ کے وظائف کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد:تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے200یتیم طالبات کے لئے2کروڑ30لاکھ روپے کے وظائف کا اعلان کردیا ہے۔تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک محسن سعید اور ایڈمنسٹریٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ سیشن 2021-22کے لئے 200یتیم طالبات کو جماعت اول تا ایف اے /ایف ایس سی میں داخلہ دیا جائے گا اوران بچیوں کی کتابوں،یونیفارم کا خرچہ بھی ادارہ برداشت کرے گا اوریتیم طالبات کو سالانہ فی کس 25ہزار روپے کیش بھی دی جائے گی۔ملک محسن سعید نے بتایا کہ کلاس اول میں یتیم طالبات کی 10،کلاس دوئم،سوئم،چہارم اورپنجم کے لئے ہر کلاس میں 15،چھٹی،ساتویں،آٹھویں اورنویں کیلئے ہر کلاس میں 20نشستیں یتیم طالبات کے لئے مختص کی گئی ہیں۔دسویں کلاس اورسال اول کے لئے 17جبکہ سال دوئم کے لئے16نشستیں یتیم طالبات کے لئے مختص کی گئیں ہیں۔داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ5فروری 2021کو منعقد ہوگا۔ٹیسٹ میں 60فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والی طالبات کو داخلہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!